کراچی: ملیر ندی میں بہہ جانے والی گاڑی کو چار روز بعد نکال لیا گیا

Published On 21 August,2022 02:14 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ملیر ندی میں بہہ جانے والی گاڑی کو چار روز بعد نکال لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ندی سے راستہ بنا کر جھاڑیوں سے گاڑی کو نکالا گیا، گاڑی مالکان کے حوالے کی جائے گی۔

پولیس نے کہا ہے کہ دوبارہ خاتون اور ڈرائیور کی لاشوں کو تلاش کیا جا رہا ہے، کار سوار ذیشان اور بچوں کی لاشیں پہلے ہی نکالی جا چکی ہیں، گاڑی میں 7 افراد سوار تھے جن میں سے 5 کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔