لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے تحریک انصاف کی رہنما وسابق وفاقی وزیر زرتاج گل نے ملاقات کی ، زرتاج گل نے ڈی جی خان میں سیلاب کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں زرتاج گل نے متاثرہ علاقوں میں بروقت امدادی سرگرمیوں پر وزیر اعلی پرویز الہٰی کی قیادت میں پنجاب حکومت کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےکہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، متاثرہ خاندانوں کی بحالی ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے پلان مرتب کر لیا ہے۔
چودھری پرویزالٰہی نے بتایا کہ متاثرہ خاندانوں اور علاقوں کی بحالی کے کام کی نگرانی خود کر رہا ہوں، سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے مالی امداد کا پیکج دیا ہے، سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔