کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔
ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کراچی نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے روک دیا۔
واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 18 جون کو ایک شہری کی درخواست پر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا تھا۔
عامر لیاقت کے ورثا نے پوسٹ مارٹم کرانے کی مخالفت کی تھی اور ان کی بیٹی نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی، عدالت نے دعا عامر کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔