مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج نے مزید 3نوجوانوں کو شہید کر دیا

Published On 10 August,2022 10:37 pm

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض اور ظالم بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے مزید نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے نوجوانوں کو ضلع بڈگام کے علاقے وترہ ہیل میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔

نوجوانوں کی شہادت کے بعد عوام کے احتجاج کے پیش نظر قابض بھارتی فوج بڈگام کو چھاؤنی میں تبدیل کیا ہوا ہے اور وہاں پر محاصرہ کر کے مکینوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

بھارتی پولیس نے مقبوضہ علاقے میں اپنے سربراہ وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ تصادم کے دوران تین عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔