لاہور: (دنیا نیوز)راجن پور، روجھان اور تونسہ میں سیلاب کے پیش نظر وزیراعلیٰ نے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویرالٰہی نے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس بھی لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، سیلاب زدہ علاقوں کا آبیانہ، زرعی انکم ٹیکس سمیت سرکاری واجبات اور قرض معاف کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے راجن پور، روجھان اور تونسہ میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے، مشکل وقت میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر راجن پور جمیل احمد جمیل نے سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کی سفارشات ارسال کردیں، راجن پور کے سیلاب زدہ علاقوں میں فیلڈ ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔