کراچی: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف زرداری کو کورونا ہوگیا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے۔
بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ان کے والد مکمل ویکسینٹڈ ہیں اور انہوں نے بوسٹر بھی لگوایا ہوا ہے۔ سابق صدر میں کورونا کی معمولی علامات ہیں جن کا علاج جاری ہے۔
President Zardari has tested positive for Covid. He is fully vaccinated, boosted, isolating with mild symptoms and undergoing treatment. We are praying for his swift recovery.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) July 28, 2022
واضح رہے کہ آصف زرداری کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ڈاکٹروں نے قرنطینہ کا مشورہ دیا جس پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔