کورونا میں پھر تیزی، مزید 4 افراد چل بسے مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے متجاوز

Published On 27 July,2022 08:34 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس میں پھر تیزی آنے لگی ہے، مزید 4 افراد چل بسے، مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے متجاوز ہو گئی۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 16ہزار 704 کوویڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے620 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

این آئی ایچ کے مطابق اس دوران کورونا میں مبتلا 4 مریض انتقال کر گئے جب کہ اب بھی 191 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ساڑھے تین فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔