لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اب کھیل کے اصول سب کے لیے یکساں ہوں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ان کے ساتھ کیے گئے سلوک کو نہیں بھولی، اب کھیل کے اصول سب کے لیے یکساں ہوں گے، ورنہ پی ایم ایل این اسے بہتر طریقے سے کھیلنا جانتی ہے۔
PMLN has NOT forgotten the treatment meted out to them. Now the rules of the game will be the same for everyone, else PMLN knows how to play it better. Insha’Allah.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 22, 2022
آزادی کا بھاشن دینے والا اپنے ممبرز کو غلاموں سے بھی بدتر سمجھتا ہے
قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ غلامی سے آزادی کا بھاشن دینے والا اپنے ممبرز کو غلاموں سے بھی بدتر سمجھتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا رہا، آج اسی کے لیے ووٹ مانگ رہا ہے، اسی کو 12 کروڑ کے صوبے کا مالک بنانے کو تیار ہے۔ پنجاب منی گالہ نہیں جسے آپ کبھی بزدار، کبھی پنکی اور اس کے بیٹوں کے حوالے کردیں۔
لیگی نائب صدر نے کہا کہ عظیم قوم بنانے کے دعویدار کے پاس وزارت اعلیٰ کا اپنا امیدوار تک نہیں۔ پنجاب کی خدمت کرنا اور پنجاب کو ٹھیکے پر دینے میں فرق ہے۔
عظیم قوم بنانے کے دعویدار کے پاس وزارت اعلیٰ کا اپنا امیدوار تک نہیں.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 22, 2022
پنجاب کی خدمت کرنا اور پنجاب کو ٹھیکے پر دینے میں فرق ہے ۔ ۲۰۱۸ میں پنجاب کے عوام نے مینڈیٹ نواز شریف کو دیا تھا جو ان سے دھونس اور دھاندلی سے چھین لیا گیا۔ یہ جیتے جاگتے عوام کا صوبہ ہے، فتنہ خان کی ATM نہیں۔ https://t.co/STPH674zB1
مریم نواز نے کہا کہ 2018 میں پنجاب کے عوام نے مینڈیٹ نواز شریف کو دیا تھا جو ان سے دھونس اور دھاندلی سے چھین لیا گیا، یہ جیتے جاگتے عوام کا صوبہ ہے، فتنہ خان کی اے ٹی ایم نہیں۔