لاہور: (دنیانیوز) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں غیر ضروری تاخیر پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے لکھا کہ کچھ دیر میں ڈپٹی اسپیکر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دینے جا رہے ہیں، اجلاس میں غیر ضروری تاخیر سپریم کورٹ کے واضح احکامات کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وکلاء کو توہین عدالت کی کارروائی کے لیے کہہ دیا ہے، اب سے کچھ دیر بعد ڈپٹی اسپیکر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی جا رہی ہے۔
صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں غیر ضروری تاخیر سپریم کورٹ کے واضع احکامات کی خلاف ورزی ہے، وکلاء کو توہین عدالت کی کاروائ کے لئے کہ دیا ہے، اب سے کچھ دیر بعد ڈپٹی اسپیکر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی جارہی ہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 22, 2022