لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں ضمنی الیکشن کے دوران پوری ریاستی مشینری کو شکست دی۔
پنجاب کے ضمنی الیکشن جیتنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ میں سب سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پنجاب کے ووٹرز کا مشکور ہوں جنہوں نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں سمیت پوری ریاستی مشینری کو پولیس کی جانب سے ہراسمنٹ اور الیکشن کمیشن کے متنازع ہونے کے باوجود شکست دی۔
The only way forward from here is to hold fair & free elections under a credible ECP. Any other path will only lead to greater political uncertainty & further economic chaos.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 17, 2022
پی ٹی آئی چیئر مین نے پنجاب میں اپنی اتحادیوں مسلم لیگ ق، مجلس وحدت السلمین ، سنی اتحاد کونسل کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
سابق وزیراعظم نے مزید لکھا کہ ملک کے آگے بڑھنے کا واحد راستہ فوری طور پر فری اینڈ فیئر الیکشن ہے جو کہ غیر متنازع الیکشن کمیشن کروائے ، کوئی اور راستہ سیاسی بے یقینی اور مزید معاشی افراتفری کا باعث بنے گا۔
اس سے قبل ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ جو نتائج آرہے ہیں ان کی روشنی میں تحریک انصاف کم از کم 15 نشستیں جیت رہی ہے، مگر تمام پولنگ سٹیشنز پر ذمہ داریوں پر مامور ہمارے سب لوگوں کیلئے نہایت اہم ہے کہ ریٹرننگ افسران سے سرکاری نتائج کے حصول تک اپنی جگہ بالکل نہ چھوڑیں۔
As results coming in PTI is winning in atleast 15 seats. But it is very important for all our people on duty in all polling stations not to leave their posts till official results have been obtained from the Returning Officers.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 17, 2022
ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ پنجاب حکومت نے آج کے انتخاب میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی پکڑ دھکڑ کے ذریعے عوام کو ہراساں کر کے اور ووٹوں پر غیر قانونی ٹھپوں سے دھاندلی کیلئے پوری سرکاری / ریاستی مشینری کے کھلے استعمال کے ذریعے نہایت ڈھٹائی سے سپریم کورٹ کے احکامات اور انتخابی قواعد پامال کئے ہیں، الیکشن کمیشن اس پر آنکھیں بند کئے رہا،عدالتیں اب کھلیں اور کارروائی کریں۔
Today Punjab govt has brazenly violated SC orders & election rules by openly using all govt/State machinery to rig Punjab elections through illegal ballot stamping & harrassing voters while arresting PTI ldrs. Through it all ECP turned a blind eye. Courts must open now & act.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 17, 2022
ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید لکھا کہ محض عوام کوخوفزدہ کرنےاورانتخاب میں دھاندلی کےپیشِ نظرشہبازگل کی غیرقانونی گرفتاری کی شدید مذمت کرتاہوں۔یہ فسطائی حربےمؤثرثابت ہوں گے نہ ہی ہمارےلوگ اپنا حقِ رائےدہی استعمال کرنےسےبازآئیں گے۔
سابق وزیراعظم نے لکھا کہ امپورٹڈ حکومت کےسرپرستوں کو اس نقصان کااحساس ہوناچاہئیے جو وہ ہماری قوم کو پہنچا رہے ہیں۔
اس سے قبل عمران خان نے ٹویٹر پر لکھا کہ حقیقی آزادی کی خاطر لوگ خصوصاً خواتین ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے نکلیں۔ مجھے اپنے ووٹرز کو دیکھ کر خوشی محسوس ہورہی ہے، جو ہراساں کرنے کی (حکومتی) کوششوں کی مزاحمت اور تمام دباؤ کا مقابلہ کرتے ہوئے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کے لیے نکلے ہیں۔
Strongly condemn illegal arrest of Shahbaz Gill simply to try & rig elections & spread fear in ppl. These fascist tactics will not work & our ppl will not be deterred from exercising their right to vote. Handlers of Imported govt should realise damage they are doing to our nation
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 17, 2022
سابق وزیراعظم نے کہا کہ میری خواہش ہے تمام لوگ، خصوصاً خواتین، جو ابھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے گھروں سے نکلیں گی، ضرور نکلیں کیوں کہ یہ پاکستان کی خودمختاری اور حقیقی آزادی کا انتخاب ہے۔