اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ مرکزی کنٹرول روم میں 13 شکایت موصول ہوئیں، تمام شکایات فوری طور پر حل کر لی گئیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ شکایات زیادہ تر ووٹرز کے باہمی تصادم کے بارے میں تھیں، عمومی طور پر پولنگ عمل کی صورتحال پرامن اور تسلی بخش ہے۔
قبل ازیں ضمنی الیکشن کے دوران امن و امان کا جائزہ لینے کیلئے چیف الیکشن کمشنر نے مرکزی کنٹرول روم اسلام آباد کا دورہ کیا۔چیف الیکشن کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ پولنگ میں مداخلت کوبرداشت نہیں کیا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف فوری ایکشن لیا جائے، ووٹ کاسٹ کرنے سے جمہوریت مضبوط، ملک مزید مستحکم ہو گا۔