لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو نون لیگی کارکنوں نےبستی ڈوگراں کے پولنگ سٹیشن میں داخل ہونے سے روک دیا۔
شاہ محمود قریشی کی پولنگ اسٹیشن بستی ڈوگراں آمد، لیگی کارکنوں نے شاہ محمود قریشی کا گھیراؤ کر لیا اور پولنگ اسٹیشن میں داخلے سے روک دیا۔ فوری طور پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
پی پی 217 میں پولنگ اسٹیشن پر زبر دستی ووٹ ڈلوانے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ریٹرننگ آٖفیسر نے پریذائیڈنگ آفیسر سے پوچھ گچھ کی۔ ریٹرننگ آفیسر نے پولنگ اسٹیشن پر موجود ووٹرز سے بھی استفسار کیا۔ پریذائیڈنگ افسر اور ووٹرز نے زبردستی ووٹ ڈلوانے کے الزام کی نفی کی۔ ریٹرننگ آفیسر نے شاہ محمود قریشی سے بھی بات چیت کی۔ شاہ محمود قریشی نے پولنگ کے عمل پر اطیمنان کا اظہار کیا۔