ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کو رہا کردیا گیا

Published On 13 July,2022 05:20 pm

کراچی:(دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری کو بے گناہ قرار دے کر رہا کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بابر غوری کے خلاف مکمل شواہد موجود نہیں، شواہد جمع ہوئے تو بابر غوری کو دوبارہ تحویل میں لیا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے پولیس ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ ایم کیو ایم رہنما کی طعبیت ناساز ہے، جس پر ان کو ہسپتال میں چیک اپ کرانا ہے۔ 

خیال رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا تھا۔

بابر غوری امریکا سے ساڑھے 7 سالہ خودساختہ جلا وطنی ختم کر کے وطن واپس پہنچے تھے، گزشتہ ماہ ہی سندھ ہائی کورٹ نے انہیں کرپشن ریفرنس اور منی لانڈرنگ، دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کے کیسز میں 2 ہفتوں کی حفاظتی ضمانت دی تھی۔