پی ٹی آئی حکومت کے تین سال پورے ہو گئے مگر کوئی تبدیلی نہیں آئی: سعد رفیق

Published On 23 August,2021 12:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے تین سال پورے ہو گئے مگر کوئی تبدیلی نہیں آئی، سونامی نے ملک کا بہت نقصان کیا، افغانستان جیسے اہم ایشو پر بھی قومی قیادت سے مشاورت نہیں کی گئی۔

سابق وزیر ریلوے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر پارٹی سے لوٹے اکٹھے کر کے حکومت بنائی گئی، وزیر اعظم اور وزرا بدترین کارکردگی کو اچھا بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، تین برسوں میں سرکاری ادارے تنزلی کا شکار ہوئے اور صرف اپوزیشن کا احتساب ہوا۔

ادھر لاہور کی احتساب عدالت میں خواجہ برادرن کے خلاف پیراگون ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق عدالت میں پیش ہوئے، تاہم جج کی عدم تعیناتی کے باعث کارروائی 23 ستمںبر تک ملتوی کر دی گئی۔