لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کہتے ہیں کہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مادر وطن پر اعتماد کیا۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ہماری حکومت روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سکیم کے پیچھے مضبوطی سے کھڑی ہے، خوشی ہے کہ کل سٹیٹ بینک کو 57 ملین ڈالر ایک دن میں اب تک کی سب سے بڑی رقم آئی۔
Our government stands firmly behind Roshan Digital Account scheme. Happy that yesterday State Bank received $57 million the largest inflow in a day ever. We have now crossed $4.5 billion in total deposits. I thank overseas Pakistanis for reposing their trust in the motherland.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 22, 2022
انہوں نے کہا کہ اب ہم نے مجموعی ذخائر میں 4.5 ارب ڈالر سے تجاوز کر لیا ہے، انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔