سندھ میں بلدیاتی انتخابات، 500 سے زائد امیدوار بلامقابلہ کامیاب

Published On 21 June,2022 04:50 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران 500 سے زائد امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 5 ہزار 143 بلدیاتی نشستوں کے 35 ہزار سے زائد امیدوار میدان میں اترے اور500 سے زائد امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں جن میں سے اکثریت کا تعلق پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم پاکستان سے ہے جبکہ 2 ہزار سے زائد امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوگئے اور اس وقت 32 ہزار سے زائد امیدوار میں ہیں۔

مختلف ذرائع سے ملنے والے اعداوشمار کے مطابق مختلف کیٹگری کی 5143 بلدیاتی نشستوں کے لئے 35208 امیدوار میدان میں اترے تھے جن میں سے 500 سے زائد بلامقابلہ کامیاب اور 2 ہزار سے زائد کے کاغذات کے مسترد ہوچکے ہیں۔

کراچی میں کی 246 یونین کمیٹیوں کی 1476 نشستوں کے لئے 17071 امیدوار وں نے کاغذات جمع کئے ، چئیرمین اور وائس چئیر مین کی 492 نشستوں کے لئے 7106 امیدوار اور وارڈز کونسلرز کی 984نشستوں کے لئے 9965 امیدوار میں اترے جن میں سے سیکڑوں کے کاغذات مسترد ہوگئے ہیں اور اس وقت اپیلوں کا مرحلہ جاری ہے۔ رپورٹ کے ساتھ چارٹ بھی شامل ہے۔