ملک کے بعض شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق

Published On 19 June,2022 02:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بعض شہروں میں آج بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، کروڑ لعل عیسن میں چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔

رحیم یار خان، حاصل پور، بہاولپور اور کروڑ لعل عیسن میں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے موسم تو خوشگوار ہو گیا تاہم بارش کے پانی کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کروڑ لعل عیسن میں مختلف مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی جس کے نتیجے میں فصلوں کو نقصان پہنچا جبکہ چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔