سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی میں قابض فورسز کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں، آج بھی بھارتی فوج نے چارکشمیری نوجوانوں کوفائرنگ کرکے شہید کر دیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بناتے ہوئے دو نوجوانوں کو کلگام کے علاقے مشی پورہ جبکہ مزید دو کو ضلع اسلام آباد میں شہید کیا۔
چاروں نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا گیا۔ مشی پورہ میں آج چوتھے روز بھی بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے۔