اسلام آباد:(دنیا نیوز)حکومت نے بینکس، ریئل اسٹیٹ، 16سو سی سی سے اوپر کی گاڑیوں پرعائد ٹیکس کی شرح میں اضافہ کر دیا، سالانہ 30 کروڑ روپے سے زائد کمانے والی کمپنیز اور انفرادی شخصیات پر غربت پر خاتمے کا ٹیکس لگا دیا۔
حکومت نے مالی سال 2023 کے بجٹ میں ٹیکس وصولیوں میں اضافے کے لیے اہم اقدامات لے لیے، بینکوں کو ٹیکس کی شرح 39 فی صد سے بڑھا کر 42 فی صد کردی گئی جس میں سوپر ٹیکس بھی شامل ہے، ریئل اسٹیٹ کی ٹرانسیکشن پر ایڈوانس انکم ٹیکس کی شرح فائلر کے لیے بڑھا کر 1 سے 2 فی صد اور نان فائلر کے لیے 5 فی صد کردی گئی۔
سالانہ 30 کروڑ سے زائد کمانے والے انفرادی یا اداروں پر غربت کے خاتمے کے لیے 2 فی صد ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے، کریڈٹ، ڈیپٹ یا پری پیڈ کارڈ سے ملک سے باہر رقم کی ادائیگی پر فائلر کے لیے 1 فی صد اور نان فائلر کے لیے 2 فی صد ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے، لیکن یہ ٹیکس، ٹیکس لائیبلیٹی میں ایڈجسٹ کیا جاسکے گا۔
16سو سی سی سے اوپر کی گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کردیا گیا، الیکڑک گاڑیوں پر 2 فی صد ایڈوانس ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔