سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ

Published On 10 June,2022 05:14 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) بجٹ دستاویز کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے پھر بھی سرکاری ملازمین کی مشکلات کا احساس ہے، قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے لوگوں کی خرید بہت متاثر ہو گئی ہے، خاص طور پر تنخواہ دار طبقے کی لیکن ان شدید مالی مشکلات اور وسائل کی کمی کے باوجود سرکاری ملازمین کے لیے ریلیف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سرکاری ملازمین کی قوتِ خرید بہتر بنانے کے لیے تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔