نواز شریف اور آصف زرداری آئندہ 10 سال تک اکٹھے چلنا چاہتے ہیں: کائرہ

Published On 05 June,2022 03:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی خواہش ہے دونوں پارٹیاں آئندہ 10 سال تک اکٹھی چلیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عام انتخابات اگست 2023 میں ہونے کے امکانات ہیں۔ نیوٹرل فی الحال نیوٹرل ہی ہیں اور امید ہے وہ نیوٹرل ہی رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، ق لیگ نے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے۔