لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کی آٹھ رکنی کابینہ نے پہلے مرحلے میں حلف اٹھا لیا، گورنر بلیغ الرحمان نے صوبائی وزرا سے حلف لیا۔
صوبائی کابینہ کی حلف برداری تقریب گورنر ہاوس لاہور میں منعقد کی گئی، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز بھی اس موقع پر موجود تھے، صوبائی وزرا میں خواجہ سلمان رفیق، ملک احمد خان، رانا محمد اقبال، علی حیدر گیلانی شامل ہیں، عطا تارڑ، اویس لغاری، حسن مرتضیٰ، چودھری بلال اصغر بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل تھے۔ وزیراعلی حمزہ شہباز نے حلف اٹھانے کے بعد صوبائی وزرا کو مبارک باد دی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ حمزہ شہباز نے 30 اپریل کو وزیراعلی پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا جبکہ صوبائی کابینہ تقریبا ایک ماہ کی تاخیر سے تشکیل پائی ہے۔