مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے 3 دنوں میں 10 نوجوانوں کی جان لے لی

Published On 27 May,2022 09:24 am

سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی میں قابض فوج نے تین دنوں کے دوران دس مظلوم کشمیری نوجوانوں کی جان لے لی۔

بھارتی فورسزکے ہاتھوں آج مزید چارکشمیری نوجوان شہید ہوئے، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دو نوجوانوں کو سرینگر کے علاقے سوپورہ میں گولیاں مار کر شہید کیا گیا جبکہ دو نوجوان ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں شہید کیے گئے۔

قابض فورسزنے چاروں نوجوانوں کو گھر گھر تلاشی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک وادی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری تھا۔