لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی سمیع اللہ خان نے کہا ہے کہ ہمارے ایوان میں آنے سے پہلے اجلاس ختم ہوگیا، اندر بھی نہیں آنے دیا جارہا تھا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی کئے جانے پر بات کرتے ہوئے سمیع اللہ خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ایوان آنے سے پہلے اجلاس کی کارروائی ختم ہو گی تھی،میرا نام پینل آف چیئر نے پکارا مگر ہمیں اندر نہیں آنے دے رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسطرح کبھی نہیں ہوا کہ ایوان میں دوسری جماعت کے آنے سی قبل ہی کارروائی مکمل کر لی جائے۔