فیصل آباد:(دنیا نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نواز شریف کو وطن واپسی کا چیلنج کرتے اور ستمبر میں عام انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک ڈیفالٹ کرنے جا رہا ہے، ادارے مداخلت کریں۔
پاکستان تحریک انصاف کے فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ قومی حکومت بنائی جائے، قوم عمران خان کے ساتھ ہے، کسی میں ہمت ہے تو گرفتار کر کے دکھائے۔
11 پارٹیوں کی سیاست دم توڑ گئی، یہ اِدھر کے رہے ہیں نہ ہی اُدھر کے: شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ادھر کے رہے نہ اُدھر کے، بلائیں اب نواز شریف کو، 11 پارٹیوں کی سیاست دم توڑ گئی، سیاسی جنازے آئیں گے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 25 کروڑ کا ووٹ ملا ہے، فیصل آباد کے لوٹے سب سے مہنگے فروخت ہوئے ہیں،سیالکوٹ میں جو کچھ ہوا بہت برا ہوا، یہ منصوبہ کے تحت کیا گیا تھا، اپنے حلقوں میں جانے سے ڈرتے تھے، شہباز شریف اب قوم سے خطاب کریں، گھر جائیں، رانا ثنا اللہ عمران خان کی خدمت کرے گا، یہ سیاسی چمگادڑ ہے، جس کے پاس عمران کی سکیورٹی ہے اس پر قتل کی ایف آئی آر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ دو ووٹوں کی حکومت ہے، جب بھی آنکھ کا اشارہ ہوا وہ ووٹ بھی ختم ہو جائیں گے، عمران خان گرفتار ہوا تو متبادل قیادت تیار ہے، عمران خان کو گرفتار کیا تو یہ ملک سری لنکا بن جائے گا، رانا ثنا اللہ کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ اس کو میٹنگ میں بلاؤں، حالات ابتر، خراب ہوتے جا رہے ہیں، 31 مئی سے پہلے نگران سیٹ اپ قائم کیا جائے، آپ ٹھس ہو گئے ہیں، چھ بلین ڈالر اپ کے ریزرو میں کمی ہوگئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے پلاننگ کر کے گھنٹہ گھر میں ان کو مارا ہے، نواز شریف کو پاسپورٹ مل گیا ہے، بلائیں اس کو، یہاں پر ایک ایک وزارت کے دو دو وزیر ہیں، شیر علی نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے 20 لوگوں کو قتل کیا، رانا ثنا اللہ کے خلاف ثبوت آرمی چیف کو بھیج دیے، جس نے بھی یہ پلان کیا اس نے بلنڈر کیا، ان کے سیاسی جنازے نکلیں گے، انہوں نے یہ پلان بنا کر عمران خان کی خدمت کی، کل ہی فیصلہ کرنا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا یا نہیں، 31 مئی تک ڈالر 200 تک چلا جائے گا۔، ہمارا ملبہ بھی ان پر پڑ گیا ہے، تمام ادارے ہمارے ہیں، اداروں پر فخر ہے، ملک کو تباہ ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے، یہ فیل ہو چکے ہیں۔
شیخ رشید جھوٹ بول کر ملک و قوم کو پھر ماموں بنانا چاہتے ہیں: رانا ثنا اللہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید جھوٹ بول کر ملک اور قوم کو پھر ماموں بنانا چاہتے ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شیخ رشید جھوٹ بول کر ملک اور قوم کو پھر ماموں بنانا چاہتے ہیں، بنی گالہ اور پنڈی کے شیطان شیطانی سے باز آجائیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی سیاست کا ڈبل شاہ ہے جس نے لوٹ مار سے اپنی دولت ڈبل کی، چپڑاسی نے باس کو مال ڈبل کرتے دیکھا ہے۔