پاکستان کو اجتماعی دانش اور اتفاق رائے کے مرہم کی ضرورت ہے: شہباز شریف

Published On 08 April,2022 03:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اجتماعی دانش اور اتفاق رائے کے مرہم کی ضرورت ہے، روزگار کی فراہمی سے غریبوں کے چولہے پھر سے جلانے ہیں۔

ٹویٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ ‏پاکستان کے 22 کروڑ عوام کے مطالبے پر پیش کردہ تحریک عدم اعتماد کل انشاءاللہ پیش ہو گی۔ تحریک عدم اعتماد پاکستان کو مسائل کے اندھیروں سے نکالنے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ‏معیشت کو درست سمت استوار کر کے مہنگائی کے ستائے عوام کی دادرسی کرنی ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کے مقام اور تعلقات کو بحال کرنا ہے۔ قیادت کا امتحان ہی مشکل ترین حالات میں ہوتا ہے۔