افراتفری پر اجلاس ملتوی کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا: پرویز الٰہی

Published On 03 April,2022 03:42 pm

لاہور:(لیاقت انصاری سے) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہمارے نمبر اپوزیشن سے زیادہ، تیاری پوری تھی، افراتفری پر اجلاس ملتوی کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا۔

اب 6اپریل کودوبارہ سےالیکشن کاپراسس ہوگا،چودھری سرورجومرضی کہتےرہیں،ان سے پرانا تعلق ہے، پنجاب اسمبلی کے باہر سپیکر چوہدری پرویز الہی نے میڈیا سے گفتگوکی

وزیراعلیٰ کے لئے نامزد امیدوار چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ہماری پوری تیاری تھی، ہمارے نمبر ان سے زیادہ تھے، پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے بعد بعد ڈپٹی سپیکر کے پاس کوئی اور آپشن نہیں تھا، سارا شور شرابہ ن لیگ نے کیا ہے، ہمارے لوگوں نے اپنے لوگوں کو منایا جب وہ آنے لگے تو دوسری طرف سے حملہ کردیا اور پھر جو ہوا سب نے دیکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب چھ تاریخ کو اجلاس ہو گا اور الیکشن ہو گا، 6 کو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، چودھری محمد سرور کے ساتھ بہت پرانا اور اچھا رشتہ ہے، میں انکے خلاف کوئی بات نہیں کروں گا، وہ جو بھی کہتے ہیں میں نے کچھ نہیں کہنا، آپ نے ساڑھے تین سال گورنر شپ انجوائے کی، ان سے دوستی کا رشتہ ہے، پنجاب اسمبلی توڑنے کی کوئی سوچ نہیں۔

چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ علیم خان اور جہانگیر ترین سب فارغ ہوگئے ہیں، جہانگیر ترین لندن میں ہیں جہاں رہیں خوش رہیں، انہیں سمجھ آگئی ہے چھ بار الیکشن کروالیں یہ نہیں ہوں گے۔