حکومت کا ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کا فیصلہ

Published On 28 March,2022 06:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد حکومت اتحادیوں کو منانے میں متحرک ہو گئی، ایم کیو ایم کو منانے کے لیے ایک اور وزارت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے بھی حکومتی معاملات میں پیشرفت سامنے آئی ہے، حکومت کی طرف سے متحدہ کو کیے گئے معاہدے کے تحت ایک اور وزارت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم کیوایم کو بحری امورکی وزارت دیئے جانے کا امکان ہے۔

دوسری طرف حکومت کا دعویٰ ہے کہ تحریک انصاف کے 10 منحرف ارکان کی بھی واپسی ہو گئی ہے۔