ترین گروپ کے حکومت سے مذاکرات، عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کا مطالبہ برقرار

Published On 20 March,2022 12:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) حکومتی شخصیات کے ساتھ ترین گروپ کی ملاقات میں ایک بار پھر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کا دوٹوک مطالبہ کیا گیا ہے۔ ترین گروپ کی جانب سے کہا گیا کہ پارٹی چھوڑ نا نہیں چاہتے مگر عثمان بزدار کو مائنس کرنا ہوگا۔

ترین گروپ کی حکومتی شخصیات سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، ترین گروپ کے ستر ہ ارکان اسمبلی نے وزیراعلی کے ساتھ تحفظا ت کی طویل فہرست پیش کردی ۔ ترین گروپ نے ملاقات میں حلقو ں کے مسائل ،بیور و کریسی کے رویئے ،انتقامی رویے سے حکومتی ٹیم کو آگاہ کردیا۔وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس کی قیادت میں حکومتی ٹیم نے ترین گروپ سے مذاکرات کیے۔

حکومتی ٹیم نے ترین گروپ کو وزیراعظم یا وزیراعلی سے ملاقات کی بھی پیشکش کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے سامنے اپنے معاملات رکھنا چاہتے ہیں تو ملاقات کا اہتمام کرواسکتےہیں۔حکومتی مذاکراتی ٹیم نے ترین گروپ کے مطالبات سے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کو آگاہ کردیا۔