اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے نارکوٹکس اعجاز شاہ کی چودھری برادران سے ملاقات ہوئی جس میں اتحاد کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کا مسلم لیگ ق سے اعلیٰ سطح پر رابطہ ہوا، وفاقی وزیر نارکوٹکس اعجاز چودھری برادران سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔
بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کی سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور وفاقی وزیربرائے آبی وسائل مونس الٰہی سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے دوران اتحاد کے معاملہ پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔
اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ سیاسی صورتحال پر مسلسل مشاورتی عمل جاری ہے۔
چودھری شجاعت، پرویز الٰہی سے سردار یار محمد رند کی ملاقات
دوسری طرف مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی سے تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما سردار یار محمد رند نے ملاقات کی، ملاقات میں چودھری سالک حسین، چودھری حسین الٰہی، صوبائی وزیر عمار یاسر شریک ہوئے۔
ملاقات کے دوران پی ٹی آئی رہنما نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کو گلدستہ پیش کیا اور بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔