3 مارچ، کلبھوشن یادیو کی گرفتاری، آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا عملی ثبوت

Published On 03 March,2022 06:15 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) 3 مارچ پاکستان کیلئے ایک اہم اور قابل فخر دن ہے، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی 2016 میں رنگے ہاتھوں گرفتاری قابل فخر لمحہ ہے اور آج کا دن آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا عملی ثبوت بھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تین مارچ پاکستان کے لیے ایک اہم اور قابل فخر دن ہے، جب بھارتی جاسوس کو تین مارچ 2016 کو ہمارے حساس ادارے نے رنگے ہاتھوں پکڑا، بھارتی دروغ گوئی کی داستانوں میں سے ایک داستان، آج کا دن بھارت کے لئے پشیمانی کا دن ہے، جب اس نے اپنے حاضر سروس جاسوس کو اپنا ماننے سے بھی انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارت کو کلبھوشن کیلئے وکیل فراہمی کا ایک اور موقع دیدیا

پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے کلبھوشن کو اپنی والدہ اور بیوی سے ملاقات کا موقع مہیا کیا اور انسانی ہمدردی اور اعلیٰ کردار کا مظاہرہ کیا، بلوچستان میں بد امنی کی کوشش میں را کا ہاتھ ہے، اس نے بلوچستان کے بچوں عورتوں اور کچھ قبیلوں کو پاکستان کی ریاست کے خلاف استعمال کیا ۔

اس کے علاوہ کلبھوشن یادیو نے دو دفعہ کراچی میں آکر نیول تنصیبات کی جاسوسی کی اور انڈین نیول انٹیلی جنس اور را کے ساتھ شئیر کی۔