غیر آئینی طریقے سے آنیوالی حکومت آئینی طریقے سے جائیگی: شاہد خاقان عباسی

Published On 01 March,2022 10:44 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ غیر آئینی طریقے سے آنے والی حکومت آئینی طریقے سے جائے گی، عوام مدت پوری نہیں کرنے دیں گے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام تکلیف میں ہیں، اب بیساکھیاں بھی حکومت کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتیں، سارے وزراء مرجھائے ہوئے نظر آتے ہیں، آج پھر نام نہاد احتساب کا عمل سب کے سامنے ہے، موجودہ حکومت میں احتساب کے تماشے کا بھانڈہ پھوٹ گیا، آج عدالتوں میں کوئی معاملہ ہے، ثبوت نہ کوئی گواہ، چیئرمین نیب روزانہ کی اجرت پر ہیں، کاغذ لہرانے اور پگڑیاں اچھالنے والے جہاز میں بیٹھ کر فرار ہوچکے، باقی لوگ بھی جلد فرار ہونیوالے ہیں، احتساب کے نعرے لگا کر آنیوالی حکومت کرپٹ ترین ثابت ہوئی۔