لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیکا آرڈیننس کے خلاف عدالت اور ایوان میں بھرپور مخالفت کرینگے۔
میڈیا مالکان اور مدیران سے بات چیت میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ملکی اقتصادی حالات بہت خراب ہیں، نمبر گیم پر دن رات کام ہورہا ہے۔
شہبازشریف نے جہانگیر ترین سے ملاقات کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ترین سے ملاقات یا تردید نہیں کرسکتا اور تحریک عدم اعتماد کیلئے ٹائم فریم نہیں دے سکتے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیکا آرڈیننس کیخلاف عدالت اور ایوان میں بھرپور مخالفت کرینگے، اس آرڈیننس کیخلاف قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن کی ہدایت کردی ہے۔