لاہور: (دنا نیوز) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جو الزامات دوسروں پر لگائے تھے وہ ان میں خود مجرم ثابت ہو رہے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ آخر عمران خان شہباز شریف سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں ؟ شہباز شریف پاکستان ہی نہیں بلکہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی اور عدالتوں سے بھی سرخرو ہوئے، عدالتوں کی کارروائی لائیو دکھانے کا مطالبہ سب سے پہلے مسلم لیگ (ن) نے کیا، اگر غیرقانونی فارن فنڈنگ کیس اتنا کمزور ہے تو عمران خان 6 سال سے بھاگ کیوں رہے ہیں ؟ وکیل پر وکیل کیوں بدل رہے ہیں؟۔