وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Published On 20 February,2022 10:55 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات کاجائزہ لیا جائے گا، بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پراقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیراعظم کے مزید شہروں میں جلسوں سے متعلق بھی مشاورت ہوگی، اپوزیشن کے لانگ مارچ کے حوالے سے حکمت عملی پرغور کیا جائے گا جبکہ تحریک انصاف کے ترجمانوں کا اجلاس بھی آج ہوگا۔