علی امین گنڈا پور کو تحریک انصاف خیبر پختونخوا کا جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا

Published On 08 February,2022 01:22 pm

پشاور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور کو تحریک انصاف خیبر پختونخوا کا جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا، پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے اعلامیہ جاری کردیا۔

علی امین گنڈا پور کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا مشکور ہوں کہ صوبے کی اہم ذمہ داری سونپی۔ پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی مقبول ترین جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی صدر اور کابینہ کی مشاورت سے جلد صوبے میں تنظیم سازی کا آغاز کریں گے، بلدیاتی انتخابات کے دوسرے فیز میں تحریک انصاف اپنے مضبوط امیدوار میدان میں لائے گی۔