خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات: جیتنے والے آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں شامل

Published On 01 February,2022 06:51 pm

پشاور:(دنیا نیوز) خیبر پختوںخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران جیتنے والے 40 کے قریب آزاد امیدواروں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے بنوں سے نو منتخب ویلج کونسل ممبران نے ملاقات کی ، 40 کے قریب نو منتخب ویلج کونسل ممبران کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر محمود خان نے پارٹی ٹوپیاں پہنائیں۔

اس موقع پر محمود خان نے کہا پارٹی میں شامل ہونے والے نو منتخب بلدیاتی نمائندوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، ان کی شمولیت سے علاقے میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا پہلی دفعہ موجودہ حکومت نے تحصیل چیئرمین کے لئے بلا واسطہ انتخابات منعقد کئے اور بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں بنوں میں پی ٹی آئی کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔
 

Advertisement