لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے لکھا کہ پچھلے دو دن سے طبیعت خراب چل رہی تھی، آج گھر پر ٹیسٹ کرنے کے بعد آخرکار مجھے بھی کورونا ہو گیا۔
پچھلے دو دن سے طبیعت خراب چل رہی تھی،آج گھر پہ ٹیسٹ کرنے کے بعد آخرکار مجھے بھی کرونا ہو گیا،ویکسین اور بوسٹر لگوا چکی ہوں، اس کرونا نے میرا سب کچھ چھین لیا تھا،پلیز سب لوگ احتیاط کریں،اللہ پاک تمام بیماروں کو شفائے کاملہ عطا فرمائیں،آمین
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) January 27, 2022
پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی نے مزید لکھا کہ ویکسین اور بوسٹر لگوا چکی ہوں، اس کورونا نے میرا سب کچھ چھین لیا تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے ۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس پر انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے شہبازشریف کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔