راولپنڈی : کورونا وائرس کی وجہ سے مزید 15 تعلیمی ادارے سیل

Published On 26 January,2022 08:53 pm

راولپنڈی :(دنیا نیوز) کورونا وائرس کی وجہ سے راولپنڈی میں مزید 15 تعلیمی اداروں کو سیل کردیا گیا ہے۔

راولپنڈٰی میں کورونا وائرس کے باعث بند کئے گئے تعلیمی اداروں میں 11 سکولز اور گارڈن کالج سمیت چار کالجز شامل ہیں ، اداروں میں 83 سٹودنٹس، اساتذہ اور عملہ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ یہ تعلیمی ادارے 10 روز کیلئے سربمہر کئے گے ہیں ۔

راولپنڈی میں اس سے پہلے 24 تعلیمی اداروں کو کورونا وائرس کی وجہ سے سربمہر کیا گیا ہے، سیل کئے جانے والے سکولوں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلیال اڈیالہ ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ویسٹریج، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول صرافہ بازار ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایلیٹ مری، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلرسیداں ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مسلم ٹاؤن، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوکی برحد کوٹلی ستیاں ، گورنمنٹ کوہ نور گرلز ہائی سکول، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چونگی22، گورنمنٹ ایلیٹ سکول مورگاہ شامل ہیں ۔

کالجز میں گورنمنٹ گارڈن کالج راولپنڈی، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن مری روڈ ، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن ڈھوک کالا خان اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن گوالمنڈی شامل ہیں۔