مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی کورونا کا شکار ہو گئے

Published On 23 January,2022 12:33 pm

ایبٹ آباد: (دنیانیوز) مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی کورونا کا شکار ہو گئے، خود کو قرنطینہ کر لیا۔

بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ نواز کے ممبر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی کا طبیعت خراب ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت نکلا۔ مرتضی جاوید نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا۔

دوسری جانب کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر عمارہ عمار بھی کورونا کا شکار ہو گئںب، ڈاکٹروں کےمشورے پر قرنطینہ میں چلی گئیں۔