لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں کل سے اسکول کھل جائیں گے

Published On 06 January,2022 11:41 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں کل سے اسکول کھل جائیں گے۔

 وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کے ذریعے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں کل سے اسکول کھل جائیں گے۔ پنجاب کے جن اضلاع میں 6 جنوری تک چھٹیاں تھیں وہاں کل سے اسکول کھل جائیں گے۔

خیال رہے موسم سرما کی چھٹیاں کے سلسلے میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں اسکول 23 دسمبر سے 6 جنوری تک بند کئے گئے تھے۔