حیدرآباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر سکیل پر شدت 3 ریکارڈ

Published On 16 December,2021 03:51 pm

حیدرآباد : (دنیا نیوز) حیدرآباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 3 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، شہری جھٹکوں سے خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔