پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شہریوں کی اندراج شدہ تعداد میں ریکارڈ اضافہ

Published On 10 December,2021 12:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شہریوں کی اندراج شدہ تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔ وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے ماہانہ اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شہریوں کی تعداد 37 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ پنجاب سے 22 لاکھ، خیبر پختونخوا سے 6 لاکھ، سندھ سے 5 لاکھ، بلوچستان سے 51 ہزار جبکہ وفاق سے 77 ہزار شہری رجسٹرڈ ہوئے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق شہریوں کی جانب سے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر 4.4 ملین شکایات درج کی گئیں، پاکستان سے 42 لاکھ اور اوورسیز پاکستانیوں کے جانب سے 2 لاکھ 15 ہزار شکایات موصول ہوئیں۔ پاکستان سیٹیزن پورٹل پر اب تک 40 لاکھ شکایات نمٹائی گئیں، پاکستان سیٹیزن پورٹل کی کارکردگی پر 46 فیصد شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔