کراچی: نادراافسر کا بزرگ خاتون سے ناروا سلوک،ویڈیو منظر عام پر آگئی

Published On 09 December,2021 06:03 pm

کراچی:(دنیانیوز)شہر قائد میں نادراافسر کی بزرگ خاتون اور اس کے بیٹے سے ناروا سلوک کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی جس پر ڈی جی نادرا سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ کرلی ہے۔

کراچی کے ضلع وسطی میں نادرا افسر دفتر میں کام کے لئے آئے سائل سے جھگڑتا رہا اورشہری کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ بوڑھی عورت کو کیوں لے کر آ رہے ہو،100بار بھی چکر لگاؤ گے تب بھی کام نہیں ہوگا۔

نادرا افسر نے ویڈیو بنانے والے شہری سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی اور ویڈیو بند کروادی ۔

دوسری جانب ڈی جی نادرا سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ شہریوں سے ناروا سلوک قابل قبول نہیں ،متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی ہو گی۔

ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد چیئرمین نادرا نے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد صادق کو معطل کردیا ہے۔