اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے ایک بار پھر وزیر اعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیل بتانے کیخلاف درخواست پر مہلت مانگ لی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ تحائف کی تفصیل بتانے کیخلاف حکومتی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں اہم کیس کی سماعت کے باعث التواء کی استدعا کی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
کابینہ ڈویژن نے انفارمیشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔ انفارمیشن کمیشن نے وزیراعظم کو توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات شہری کو فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔