کوئٹہ:(دنیا نیوز)سینیٹر سرفراز بگٹی نے پارٹی کے ڈویژنل آرگنائزر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے ڈویژنل آرگنائزر سرفراز بگٹی نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ استعفی اپنی نجی مصروفیات کی وجہ سے دے رہا ہوں جبکہ پارٹی کو جس بناء پر بنایا گیا تھا وہ مقصد پورا نہیں ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی مجموعی کارکردگی سے بھی مایوس ہوں، چیئرمین سینیٹ کو تبدیل کرنے کا دعویٰ کرنے والے اس بار بھی اپنا شوق پورا کر لیں،وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو خوش قسمت ہیں انہیں دوسری بار وزارت اعلیٰ کا منصب ملا جبکہ قدوس بزنجو باصلاحیت ہیں اورامید ہے وہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔