بہاولپور میں ٹریلر کی ٹکر سے 3 طلبا جاں بحق، اہل علاقہ کا شدید احتجاج

Published On 26 November,2021 02:07 pm

بہاولپور : (دنیا نیوز) بہاولپور میں ٹریلر کی ٹکر سے 3 طلبا جاں بحق ہو گئے، اہل علاقہ نے طلبا کی ہلاکت کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ بہاولپور کے علاقے مسافر خانہ میں 3 طلبا سکول سے چھٹی کے بعد گھر جا رہے تھے کہ سٹرک پار کرتے ہوئے تیزرفتار ٹریلر کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے تاہم طبی امداد ملنے سے قبل ہی بچے داغ مفارقت دے چکے تھے۔

اندوہناک واقے کے خلاف مشتعل مظاہرین نے سکول میں توڑ پھوڑ شروع کر دی جبکہ قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک بھی جام کر دی ہے۔