مسلم لیگ ق کا پنجاب میں آئندہ بلدیاتی نظام پر تحفظات کا اظہار

Published On 24 November,2021 04:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق نے صوبے میں آئندہ بلدیاتی نظام پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

پنجاب کابینہ اجلاس کے دوران صوبے میں آئندہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے مسلم لیگ ق کے وزراء نے تحفظات کا اظہار کر دیا۔ صوبائی وزیر باؤ رضوان کابینہ اجلاس میں تحفظات کا اظہار کے بعد اٹھ کر چلے گئے۔

باؤ رضوان نے موقف دیتے ہوئے بتایا کہ ہم سے نئے بلدیاتی نظام بارے مشاورت نہیں کی گئی۔ ہماری قیادت کو نئے بلدیاتی نظام بارے اعتماد میں لیا جائے۔ اجلاس میں رات کھل کر بات کی ہے۔ وزیر اعلیٰ کو گزارش کی کہ چھوٹی چھوٹی چیزیں بعد میں ایشو بن جاتی ہیں۔ ہماری قیادت سے رابطہ کرکے ان سے نئے بلدیاتی نظام پر مشاورت کی جائے، ہمیں نئے بلدیاتی نظام کی تفصیلات کاعلم نہیں۔