کراچی: (دنیا نیوز) وفاق اور صوبوں میں سینئر افسران کے تبادلوں کے معاملے پر تنازع پیدا ہوگیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 29 سینئر افسران سے تبادلوں کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر وضاحت طلب کرلی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے پولیس سروس کے گریڈ 20 کے 17 اور پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس کے گریڈ 20 کے 12 افسران کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔ افسران سے تبادلوں کے احکامات ہر عمل درآمد نہ کرنے پر 7 روز میں وضاحت طلب کی گئی ہے۔
قبل ازیں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے وفاق کو لکھے گئے خط میں افسران کو صوبوں میں ہی کام جاری رکھنے کی درخواست کی گئی تھی۔