ملک بھر میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

Published On 23 November,2021 09:11 am

لاہور: (دنیا نیوز) موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج ملک بھرمیں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج ملک بھر میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹے میں پنجاب، سندھ میں موسم سرد رہے گا۔ گلگت بلتستان میں سکردو، استور، گلگت اور خیبرپختونخوا میں چترال میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان میں قلات اور کوئٹہ میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔